29 مئی 2011 - 19:30

مصر میں اعجازقرآن کونسل کے سربراہ نے مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کی حکومت کو شیطانی حکومت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ حسنی مبارک کی سرنگونی الہی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے ہمیشہ حسنی مبارک کی شیطانی حکومت کی حمایت کی اور آج بھی سعودی عرب بعض شیطانی حکومتوں کی حمایت کررہا ہے۔

ابنا: مصری یونیورسٹیوں کی اہم شخصیت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فسق و فجور کا فروغ، معیشتی بحران، خودسری، امریکہ اور اسرائیل کی اطاعت ، عدل و انصاف کا فقدان ، مصری عوام کے مصائب ، ایمرجنسی جیسے اقدامات حسنی مبارک کی شیطانی حکومت کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ مصری عوام کے انقلاب کے بعد حسنی مبارک کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا ، اور امریکہ اور اسرائیل کی دوستی اسے راس نہ آئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شیطان ساتھی کو بچانے کی آخری دم تک بہت کوشش کی لیکن اسے بھی کامیابی نہیں ملی سعودی عرب کی حکومت نے ہمیشہ شیطانی حکومتوں کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی سعودی حکومت یمن میں عبد اللہ صالح اور بحرین میں آل خلیفہ کا تعاون کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت